ہینڈ فری ٹائپنگ اور کھوپڑی کا سکینر۔ سام سنگ کے نئے تجربات

ہینڈ فری ٹائپنگ اور کھوپڑی کا سکینر۔ سام سنگ کے نئے تجربات


سام سنگ کی سی لیب  کے پراجیکٹس کے بغیر  کنزیومر الیکٹرونکس شو ادھورا ہی رہتا ہے۔ سام سنگ کی سی لیب عمومی مسائل کے غیر معمولی حل فراہم کرتی ہے۔ سی لیب  جن ڈیوائسز کے تجربات کر رہی ہے ان میں ایک سیلفی ٹائپ (SelfieType) بھی ہے۔جیسا کہ نام سے ظاہر ہے یہ فون کا سیلفی کیمرہ استعمال کرتے ہوئے  مصنوعی ذہانت سے انگلیوں کی حرکت کو  کی بورڈ اِن پٹ میں بدلتی ہے۔

کمپنی نے گرتے بالوں سے پریشان لوگوں کے لیے بھی ایک حل متعارف کرایا ہے۔ اس کا بیکن پراجیکٹ  ایک دستی ڈیوائس، مصنوعی ذہانت اور موبائل ایپ سے  کھوپڑی کو سکین کرتا ہے اور مردہ جلد کا پتا چلاتا ہے۔
سام سنگ کی ایک نئی پراڈکٹ ہیلر(Hyler) ایک سمارٹ ہائی لائٹر ہے جو پرنٹ کو سرچ ایبل ڈیجیٹل ٹیکسٹ میں  بدل دیتا ہے۔ اس کے علاوہ کھڑکی کی شکل کی سنی سائیڈ(SunnySide) مصنوعی دھوپ پیدا کرتی ہے، وٹامن ڈی کی کمی والے افراد اس ڈیوائس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

کمپنی کا  الٹرا وی  (Ultra V)  سنسر صارفین کو الٹرا وائلٹ شعاعوں سے بچنے  میں مدد کرتا ہے۔ یہ جلد کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں سے لیے کافی  مفید ہے۔

سام سنگ سی ای ایس میں بیرونی سٹارٹ اپس کی کئی ڈیوائسز بھی  متعارف کرائے گا۔ ان میں پیبو(PiBo) ایک انسان نما روبوٹ ہے جبکہ سرکولس(Circulus) ڈائیلاگ اور چہرے کے تاثرات سے معلومات اور سادہ گفتگو کے بارے میں بتاتا ہے۔
   اسی طرح فٹ (FITT) کسٹومائز ایکسرسائز روٹین  پیش کرتا ہے  اور مختلف طرح کے مریضوں میں فٹ نیس ٹسٹ کی بنیاد پر بیماریوں کی پیش گوئی کرتا ہے۔ وی ٹچ (Vtouch) آنکھوں اور انگلیوں کی ٹریکنگ سے ڈیوائسز جیسے سمارٹ ہومز اور کاروں کو کنٹرول کرتا ہے۔Smoothyایک گروپ ویڈیو چیٹ ایپ ہے جو سائلنٹ موڈ میں  شروع ہوتی ہے  اور آپ کو اپنی ہی اصطلاح کا جواب دینے کا موقع دیتی ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی

Recent Post By Labels

Recent Post By Labels