سام سانگ گلیکسی سیریز کا نیا ماڈل فروری میں لانچ ہونے کا امکان

سام سانگ گلیکسی سیریز کا نیا ماڈل فروری میں لانچ ہونے کا امکان


موبائل کی دنیا میں ایک اور جدید اضافہ محض ایک ماہ کی دوری پر ہے سام سانگ نے اپنی گلیکسی سیریز کا نیا ورژن آئندہ ماہ کی 11 تاریخ کو لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سام سانگ کے نئے موبائل کے لیے بے تاب صارفین کے لیے سوشل میڈیا پر ایک نوید سنائی دے رہی ہے، سام سانگ گلیکسی کے نئے ماڈل یا ماڈلز کی نقاب کشائی ممکنہ طور پر 11 فروری کو ہونے جارہی ہے۔

سام سانگ گلیکسی 10 کے بعد صارفین پرامید ہیں کہ اب سام سانگ 11 لانچ کیا جارہا ہے تاہم دسمبر میں بھی یہ افواہ عروج پر تھی کہ نئے سام سانگ گلیکسی کو ایس 11 کے بجائے کسی دوسرے نام سے لانچ کیا جائے گا۔

سام سانگ کی جانب سے کسی آفیشل بیان کے سامنے نہ آنے کی وجہ سے ہر سال ہی صارفین کی جانب سے تُکے لگائے جاتے ہیں اس بار بھی اکثریت کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر نئے موبائل کا نام نئے سال کی مناسبت سے ’ایس-20‘ رکھا جائے گا۔

اصل بات کیا ہے کہ اس کے لیے بے چین مداحوں کو اپنے دلوں کو 11 فروری تک تھام کر رکھنا ہوگا تاہم سوال یہ ہے کہ کیا سام سانگ کا نیا موبائل سخت مقابلے کی اس دوڑ میں برتری کو برقرار رکھ پائے گا؟

1 تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

Recent Post By Labels

Recent Post By Labels