سیخ کباب بھوننے میں ماہر ’ذہین روبوٹ‘ تیار کرلیا گیا

سیخ کباب بھوننے میں ماہر ’ذہین روبوٹ‘ تیار کرلیا گیا


بوسٹن: امریکی انجینئروں نے ایک ایسا روبوٹ ایجاد کرلیا ہے جو کسی ماہر کبابیے کی طرح بار بی کیو والے چولہے پر ہاٹ ڈاگ اور سیخ کباب جیسی چیزیں نہ صرف بھون سکتا ہے بلکہ انہیں بڑی خوبی سے کھانے والوں کے سامنے پیش بھی کرسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، بوسٹن یونیورسٹی کے انجینئروں نے سب سے پہلے اس روبوٹ کو مصنوعی ذہانت کی مدد سے، مجازی حقیقت (ورچوئل رئیلیٹی) کے ماحول میں تربیت دی۔ یوں اس نے سیکھا کہ بار بی کیو گرِل (آگ پر کھانے کی چیزیں بھوننے والی، جالی دار انگیٹھی) پر ہاٹ ڈاگز کس طرح بھونے جاسکتے ہیں؛ اور یہ کہ بار بی کیو آئٹمز تیار ہوجانے کے بعد انہیں کس طرح پیش کیا جاسکتا ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی

Recent Post By Labels

Recent Post By Labels