حارث رؤف اور انڈین پنجاب سے تعلق رکھنے والے سکیورٹی گارڈ کے درمیان مکالمہ: ’یہ گیند بہت قیمتی ہے، اسے سنبھال کر رکھنا
حارث رؤف کے لیے یہ ویسے بھی ایک بڑا دن تھا۔ پہلے میچ میں عمدہ بولنگ کے بعد آسٹریلیا کے ایک نمایاں جریدے نے انھیں اپنے سرورق پر فیچر کیا، بلکہ یہ بھی کہا کہ انھوں نے ڈیل سٹین کی کمی محسوس ہی نہیں ہونے دی۔
ایسے میں ان کی ملاقات انڈین پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک سکیورٹی گارڈ سے ہوئی۔
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے حارث کا کہنا تھا: ’سٹیڈیم میں داخل ہوتے وقت ایک سکیورٹی گارڈ نے مجھ سے کہا کہ میچ کے بعد آپ مجھ سے ضرور ملنا، میں آپ کو گلے لگانا چاہتا ہوں۔ میں نے کہا کہ میں آپ کو ابھی گلے لگا لیتا ہوں۔‘
حارث بتاتے ہیں کہ جب وہ اس سکیورٹی گارڈ سے بغل گیر ہوئے تو گارڈ آبدیدہ ہو گئے۔
’میں نے سوچا یہ شخص کسی پریشانی میں مبتلا ہے۔ میں نے اس سے پوچھا تو اس نے صرف یہی کہا کہ مجھے آپ سے گلے مل کر بہت خوشی ہوئی ہے۔‘
یہ وہ لمحہ تھا جب حارث نے دل ہی دل میں دعا کی اگر انھیں میچ میں پانچ وکٹیں حاصل ہو جاتی ہیں تو وہ اس سکیورٹی گارڈ کو یہ گیند بطور تحفہ دیں گے کیونکہ وہ اسے ’چھوٹی سی خوشی دینا چاہتے ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں