کرکٹ: انڈین کپتان وراٹ کوہلی ٹیسٹ میچ کو پانچ کے بجائے چار روز تک محدود کرنے کی تجویز کے مخالف کیوں؟
انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کا کہنا ہے کہ وہ ٹیسٹ میچ کو پانچ دن سے کم کر کے چار دن کرنے کی تجویز کے ’مداح نہیں‘ ہیں۔
ٹیسٹ میچ کو پانچ روز کے بجائے چار روز کرنے کی تجویز رواں ماہ اس وقت زیر غور آنے کی امید ہے جب بین الاقوامی کرکٹ کونسل سنہ 2023 سے آگے کے ٹیسٹ کیلنڈر پر تبادلہ خیال کرے گا۔
مگر 31 سالہ کوہلی، جو ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ بلے باز بھی ہیں، کا کہنا ہے کہ ’اس کے پس پردہ نیت شاید درست نہ ہو۔ کیونکہ اس کے بعد آپ تین روزہ ٹیسٹ کی بات کریں گے۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ وہ اس تجویز کی ’محتاط انداز میں حمایت‘ اس لیے کرتا ہے کیونکہ اس سے کھلاڑیوں پر کھیل کا بوجھ کم ہو گا۔
آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں انڈیا نمبر ون ٹیم ہے جس نے گذشتہ چھ ٹیسٹ سیریز میں سے پانچ سیریز جیتی ہیں جبکہ ایک ڈرا ہوئی ہے۔
جب کوہلی سے چار روزہ ٹیسٹ کی بابت ان کی رائے معلوم کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ ’میرا نہیں خیال کہ ایسا کرنا کھیل کے اس خالص ترین فارمیٹ کے ساتھ کوئی منصفانہ عمل ہو گا۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ ’ابتدائی طور پر کرکٹ کا آغاز کیسے ہوا، پانچ روزہ ٹیسٹ میچ بین الاقوامی سطح پر آپ کا سب سے بڑا امتحان ہو سکتا ہے۔‘‘
ایک تبصرہ شائع کریں